آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہیے،شہباز شریف


اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور اس سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں آئی ٹی کے فروغ، برآمدات میں اضافے اور ڈیجیٹل سہولیات کی توسیع سے متعلق مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہیے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں آسان خدمت مراکز کے قیام کے حوالے سے کام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آسان خدمت کی سہولیات کو صوبوں میں بھی شروع کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان فرق کم کرنے کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر حکومتوں کا تعاون حاصل کیا جائے۔اجلاس کو ملک میں آئی ٹی کے فروغ کے حوالے سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
بتایا گیا کہ ملک بھر میں گھریلو انٹرنیٹ کنکشنز کی تعداد 2024 میں 1.9 ملین سے بڑھ کر 2026 میں 5.10 ملین ہو گئی ہے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان سے 4.5 سے 4.6 بلین امریکی ڈالرز کی آئی ٹی برآمدات متوقع ہیں۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ حال ہی میں پاکستان میں 5 جی سروسز کے لیے نیلامی کی گئی جو اس حوالے سے 2016 کے بعد دنیا کی سب سے بڑی نیلامی تھی، جس سے پاکستان کو 509 ملین امریکی ڈالرز کا ریونیو حاصل ہوا۔
مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ فروری 2025 میں انڈس اے آئی ویک کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت 30 شہروں میں تقریبات ہوئیں۔ بریفنگ کے مطابق انڈس اے آئی ویک میں 100 سے زائد بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی جبکہ 88 پولینز بھی بنائے گئے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں اور ہیلتھ یونٹس کو فائبر کنیکٹیویٹی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں فری انٹرنیٹ ہاٹ اسپاٹس کی فراہمی کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ سید پور ماڈل ویلج اور فاطمہ جناح پارک میں ای لرننگ پاڈز نصب کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، عطاء اللہ تارڑ
- 10 گھنٹے قبل

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ائیرچیف ،نیول چیف اور فیلڈمارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات منظرعام پرآ گئے
- 10 گھنٹے قبل

کراچی اور لاہور گیریژن میں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کاانعقاد
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،صحت عامہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

عوام کیلئے اچھی خبر،حکومت نے ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایچ ون بی پالیسی غیر قانونی قرار دے دی
- 10 گھنٹے قبل

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- 9 گھنٹے قبل

تین روز کی مسلسل کمی کے بعد سوناآج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

نئے اداکاروں کو پروڈیوسرز کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہییں، اداکارہ بابرہ شریف
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 14 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل












