Advertisement
پاکستان

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام خصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈسٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کاانعقاد

بھارت دنیا کوسیکولر چہرہ دکھاتا ہے جبکہ اندرونِ خانہ اقلیتوں خصوصاً مسلم کیساتھ ظلم و بربریت کا سلوک روا رکھا جاتا ہے،لیفٹیننٹ جنرل(ر)عامرریاض

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 23rd 2026, 3:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام خصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈسٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کاانعقاد

اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےزیراہتمام خصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈسٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں ملک بھرکی200 سےزائدجامعات کےوائس چانسلرز،رجسٹرارز،ڈین اورسینئرپروفیسرز نے شرکت کی۔

اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض ہلالِ امتیاز(ملٹری) نے ورکشاپ کےشرکاء کیساتھ خصوصی نشست کی جس میں ہندوتوا سےمتاثرہ بھارتی سیاست،اس کے تذویراتی رجحانات کا فکری اور نظریاتی تجزیہ کیا گیا۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےلیفٹیننٹ جنرل( ر)عامرریاض نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ مظالم اوراس کا استحصال معمول بنتا جارہا ہے۔آر ایس ایس اور بی جے پی کی جانب سے بیانیہ بنانے کیلئےعام عوام کا قتل وغارت کوئی بڑی بات نہیں ۔

ورکشاپ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کوسیکولر چہرہ دکھاتا ہے جبکہ اندرونِ خانہ اقلیتوں خصوصاً مسلم کیساتھ ظلم و بربریت کا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔بھارت میں اقلیتوں کیخلاف زیادتیوں کو حکومت اورعدلیہ کی مکمل سرپرستی اوراجازت حاصل ہوتی ہے۔

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کےشرکاء نے مسلمانوں کیخلاف بھارتی حکومت کے ناپاک عزائم کو عالمی برادری کیلئے ناقابل قبول قرار دیا۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 6 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 11 گھنٹے قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 6 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
Advertisement