لاہور میں تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، کئی علاقوں میں بجلی بند
بارش رکتے ہی فیڈرز کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا، اس وقت لیسکو ریجن میں سپلائی ڈیمانڈ کے مطابق ہے،چیف ایگزیکٹو لیسکو


لاہور: صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کئی علاقوں کی بتی گل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، مال روڈ، ایبٹ روڈ سے ملحقہ علاقوں میں کالے بادل چھا گئے، بادل برسنے اور تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت میں کمی سے شہریوں نے سُکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سےزیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،چوک ناخدا میں 24 ملی میٹر جبکہ گلبرگ میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی، اسی طرح لکشمی چوک میں 26 ملی میٹر، اپر مال پر 22 ملی میٹر اور مغلپورہ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طر ح تاج پورہ، گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، بارش اور ژالہ باری کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
ادھر لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں آندھی اور بارش کے باعث رکشے پر دیوار گر گئی جس سے دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری طرف بارش کے باعث لیسکو کے 50 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ بارش رکتے ہی فیڈرز کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا، اس وقت لیسکو ریجن میں سپلائی ڈیمانڈ کے مطابق ہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 5 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 9 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 11 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل









