Advertisement
علاقائی

فہد شہباز نے فوربز 30 انڈر 30 ایشیا میں جگہ بنا کر ملک کا نام روشن کر دیا

فہد شہباز 2026 میں فوربز 30 انڈر 30 ایشیا کی سوشل امپیکٹ کیٹیگری میں شامل ہونے والے واحد پاکستانی نوجوان بن گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 30th 2026, 4:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فہد شہباز نے فوربز 30 انڈر 30 ایشیا میں جگہ بنا کر ملک کا نام روشن کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے نوجوان سماجی رہنما اور یوتھ جنرل اسمبلی کے بانی فہد شہباز کو معروف عالمی میگزین Forbes کی “30 انڈر 30 ایشیا” فہرست میں سوشل امپیکٹ کیٹیگری کیلئے منتخب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فہد شہباز کو یہ اعزاز نوجوانوں کی فلاح، سماجی بہتری اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ ان کی عالمی سطح پر پذیرائی کو پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

فہد شہباز 2026 میں فوربز 30 انڈر 30 ایشیا کی سوشل امپیکٹ کیٹیگری میں شامل ہونے والے واحد پاکستانی نوجوان بن گئے ہیں، جبکہ بیک وقت ڈیانا ایوارڈ اور فوربز جیسے عالمی اعزازات حاصل کرنا بھی ایک منفرد کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سماجی حلقوں، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فہد شہباز کی کامیابی کو پاکستان کے نوجوانوں کیلئے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز ملک کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

خیال رہے کہ فہد شہباز کو 2023 میں برطانیہ کے معروف The Diana Award سے بھی نوازا گیا تھا، جو سماجی خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کیلئے دنیا کے اہم اعزازات میں شمار ہوتا ہے۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
Advertisement