200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے حقدار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، اویس لغاری
حق دار صارفین کو سبسڈی دینا جاری رکھیں گے، یہاں بجلی پر ہر کوئی سیاسی بیان دے جاتا ہے اور تالی بجوانے کے لیے ایسے بیانات دیے جاتے ہیں،وزیر توانائی


اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کی سبسڈی ملتی رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ 200 سے کم یونٹ صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے، سبسڈی کے تحت ایک خاص رقم بلوں میں جمع ہورہی ہے۔
پریس کانفرنس میں اُنہوں نے کہا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے ،سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین بلوں پر ایک کیو آر کوڈ آتا ہے اُسے سکین کریں، کوشش ہے تمام صارفین کو کیو آر کوڈ کے ساتھ منسلک کریں۔
دورا ن پریس کانفرنس وفاقی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ حق دار صارفین کو سبسڈی دینا جاری رکھیں گے، یہاں بجلی پر ہر کوئی سیاسی بیان دے جاتا ہے اور تالی بجوانے کے لیے ایسے بیانات دیے جاتے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے بجلی کی قیمت میں کمی آئی ہے، حکومت نے 780ارب کا گردشی قرضہ کم کیا ہے، بجلی کی پیدوار کے لیے مقامی ذرائع پر انحصار بڑھ رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ افراد کے شناختی کارڈ کے ذریعے بجلی میٹر کو لنک کیا گیا ہے، پروٹیکٹڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جو لوگ بڑے بڑے سولر سسٹم لگا کر 200 یونٹ سے نیچے آچکے ہیں، وہ 200 یونٹ سے اوپر بجلی استعمال کرنے اور مکمل بل دینے والوں پر بوجھ بن چکے ہیں،کیو آرکوڈ سسٹم کے ذریعے اہل صارفین کو بلاتعطل سبسڈی دیتے رہیں گے، بجلی سبسڈی کا حجم 199 ارب سے بڑھ کر423 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زرعی اور گھریلو شعبے کو527 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، 20 لاکھ سے زائد سنگل فیز والے صارفین رجسٹریشن مکمل کراچکے ہیں، سبسڈی ختم کرنے کی خبریں حقائق کے منافی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی دعوے درست ہیں۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے صارفین کیلئے 45 فیصد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ، آئی پی پیز معاہدوں سے 3500ارب کی بچت کی ہے جب کہ بجلی بلوں پر ٹیکسز کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 21 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 16 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل





