خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر ایکسین، ایس ڈی او سمیت 5افراد معطل
غفلت برتنے پر لائن مین شوکت علی، فلک شیر اور لائن سپرنٹنڈنٹ محمد حسین کو معطل اور ٹرانسفارمر مرمت کرنے والے شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ذرائع


لاہور:وزیر دفاع خواجہ آصف نے لیسکو اہلکاروں پر واردات کا الزام لگایا ہے کہ ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے 80 ہزار روپے رسید دیئے بغیر وصول کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر لکھا ہے کہ میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفارمر کل جل گیا، لیسکو کے ایک پرانے مہربان کو فون کیا کہ کسی کو فون کریں اور مہربانی فرمائیں۔
ایکس پر انہوں نے مزید لکھا کہ ملازمین نے ٹرانسفارمر مرمت کردیا، 80 ہزار روپے لیے، گاؤں والوں نے چندہ جمع کرکے لیسکو کے ملازمین کو 80 ہزار روپے ادا کیے مگر رسید کسی نے نہیں دی، باقی آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔خواجہ آصف نے یہ بھی لکھا کہ یہ حال ہے کہ بجلی کا ایک سابق وزیر سفارشی ہو اور وہ موجودہ کابینہ کا رکن بھی ہو، اس کی سفارش پہ بھی واردات سے گریز نہیں کیا جاتا، عام صارف کا کیا حال ہو گا، رقم کی باقاعدہ ادائیگی ہوئی ہے، لیسکو رسید سے انکاری ہے۔
بعدازاں لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ٹویٹ پر نوٹس لے لیا، ایکسین پھول نگر اور ایس ڈی او پتوکی معطل کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق پتوکی سب ڈویژن کا دیگر عملہ بھی معطل کیا گیا، ٹرانسفارمر کو غیر قانونی مرمت کرنے اور کروانے والوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔
دوسری جانب رشوت دینے کے معاملہ پر چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
لیسکو ذرائع کے مطابق منیجر ایس اینڈ آئی نے تحقیقات شروع کردیں، وفاقی وزیر خواجہ آصف کے باورچی ایوب کا آبائی علاقہ پتوکی چک 27 ڈھولن سے ہے۔عید کے بعد ڈھولن گاؤں کا 100 کے وی کا ٹرانسفارمر چل گیا، جس کی لیسکو کو شکایت کی گئی تھی، رہائشوں نے 100 کے وی کے بجائے 200 کے وی کا ٹراسفارمر لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے 200 کے وی ٹراسفارمر متاثرہ علاقے میں لگانے کی منظوری دے دی تھی، چک ڈھولن کے لوگوں نے شبیر نامی شخص کو 80ہزار روپے دے کر ٹرانسفارمر خود مرمت کروایا تھا۔تاہم غفلت برتنے پر لائن مین شوکت علی، فلک شیر اور لائن سپرنٹنڈنٹ محمد حسین کو معطل اور ٹرانسفارمر مرمت کرنے والے شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 9 گھنٹے قبل

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- ایک دن قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- ایک دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 8 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- ایک دن قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 دن قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 6 گھنٹے قبل



.jpeg&w=3840&q=75)