جس بہتری، ریلیف کا وعدہ کیا اسکا آغاز ہوچکا ہے، یہ ریلیف اور عومی فلاح کا بجٹ ہے،شہبازشریف
عوام نے مشکلات کا سامنا کیا، ملکی معاشی استحکام کیلئے بھرپورکردار ادا کیا، وعدہ کیا تھا معاشی استحکام حاصل ہونےکے بعد اسکے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچائیں گے، بیان


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے ہم نے معاشی استحکام حاصل کیا اور معاشی استحکام کی بدولت آج ہم نے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں پاکستان کے ہر شہری کا مشکل ترین حالات میں صبر و تحمل کے مظاہرے پر شکریہ ادا کیا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا عوام نے مشکلات کا سامنا کیا، ملکی معاشی استحکام کیلئے بھرپورکردار ادا کیا، وعدہ کیا تھا معاشی استحکام حاصل ہونےکے بعد اسکے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچائیں گے، الحمدللہ، اب خوشحالی کا وقت شروع ہوچکا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہا مشکل دور کے بعد جس بہتری، ریلیف کا وعدہ کیا اسکا آغاز ہوچکا ہے، یہ بجٹ ریلیف کا بجٹ ہے، عوامی فلاح کا بجٹ ہے۔
بیان میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ بجٹ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنےکا بجٹ ہے، یہ برآمدات میں اضافے، زرعی ترقی، صنعتوں، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ اس بجٹ کا بنیادی مقصد یہ ہےکہ معیشت کی مضبوطی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago


