شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 48 ہو گئی
ہلاک ہونے والوں میں چار اہم سرغنہ بھی شامل ہیں، جن کی شناخت خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان کے ناموں سے ہوئی ہے،ترجمان


راولپنڈی:صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میںسیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 21 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے، جب کہ مارے جانے والے خارجیوں کی مجموعی تعداد 48 ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران مزید 21 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ میران شاہ اور گرد و نواح میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار اہم سرغنہ بھی شامل ہیں، جن کی شناخت خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ عناصر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ کارروائیوں کے بعد مجموعی طور پر 48 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشنز بدستور جاری ہیں اور علاقے میں موجود باقی دہشت گردوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قومی انسدادِ دہشت گردی مہم عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری ہے اور پاکستان سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل


