فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد بڑی تعداد میں طلبہ اسکول سے باہر نکل آئے جبکہ کچھ بچوں کے والدین بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسکول پہنچ گئے

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ کے ایک اسکول میں طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور نے بھی خودکشی کرلی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنکاک کے مضافات میں واقع نونتھابوری اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد بڑی تعداد میں طلبہ اسکول سے باہر نکل آئے جبکہ کچھ بچوں کے والدین بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسکول پہنچ گئے۔
تھائی پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل تری رونگ نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک ہونے والے 7 افراد میں شامل ہے، حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایک طالبعلم نے رائٹرز کو بتایا کہ ابتدا میں اسے لگا کہ شاید پٹاخے چل رہے ہیں، بہت سی گولیاں چلیں، پھر خاموشی چھا گئی، اور اس کے بعد دوبارہ فائرنگ شروع ہو گئی۔
تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرن ویراکول نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ایسا کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا، ہمارے ملک میں ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 6 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 4 گھنٹے قبل







