چوہنگ میں داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ، بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق، ملزم نے بھی خودکشی کرلی


لاہور: شہر کے علاقے چوہنگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی سمیت 4 افراد کو قتل کردیا، بعد ازاں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران شوکت نے تقریباً 6 ماہ قبل سمیعہ بی بی سے زبردستی نکاح کیا تھا، تاہم سمیعہ بی بی اس عرصے کے دوران اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آج صبح اپنی بیوی کو ساتھ لے جانے کے لیے سسرال پہنچا، جہاں اس نے فائرنگ کرکے سمیعہ بی بی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر ملزم نے سمیعہ بی بی کے والد علی خان، 21 سالہ ذیشان اور ساس شمائلہ کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واقعے کے بعد ملزم عمران شوکت نے خود کو بھی گولی مار لی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فائرنگ کے واقعے سے متعلق شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 21 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 19 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل







