امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کے شریک چیئرز شمیلا این چوہدری اور ڈاکٹر کولن ایف جیکسن کی قیادت میں ایک وفد نے آج راولپنڈی میں آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی


راولپنڈی: امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کے شریک چیئرز شمیلا این چوہدری اور ڈاکٹر کولن ایف جیکسن کی قیادت میں ایک وفد نے آج راولپنڈی میں آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
یہ وفد افغانستان میں امریکہ کی بیس سال تک موجودگی کا جائزہ لے رہا ہے۔
ملاقات کے دوران پاکستان کی معاونت، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغانستان کی پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں کمیشن کے کام سے متعلق نقطہ نظر پر توجہ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے تنازعے کا باعث بننے والی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا اور افغانستان میں طویل تنازع کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا۔
انہوں نے تنازع کے سٹرٹیجک، سفارتی اور عملی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے علاقائی تناظر اور پاکستان کے تجربے کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
وفد نے افغانستان میں تنازع کے دوران پاکستان کے طویل کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل خدمات کو سراہا۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago





