لاہور میں فنکاروں اور ہدایت کاروں کی شرکت، مرحوم کے لیے بلندیِ درجات کی دعا


لاہور: معروف اداکار آصف اقبال کی یاد میں پنجاب آرٹس کونسل میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور فنکاروں، ہدایت کاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تعزیتی ریفرنس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محبوب عالم چودھری، سینئر اداکار قیصر پیا، آفریں پری، شاہد خان، گوشی خان، خالد معین بٹ اور آصف اقبال کے صاحبزادوں سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔
اس موقع پر فنکاروں نے آصف اقبال کی فن کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی فنی زندگی اور کردار پر روشنی ڈالی۔
آصف اقبال کے صاحبزادوں نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ ان کی اچھی تربیت کی اور انہیں اس قابل بنایا کہ وہ آج بہتر زندگی گزار سکیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم چودھری نے کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل فنکاروں کی فلاح اور معاونت کے لیے ہر وقت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
تقریب کے اختتام پر آصف اقبال کی یاد میں ان کے صاحبزادوں اور شریک سینئر فنکاروں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ مرحوم کے لیے بلندیِ درجات کی دعا بھی کی گئی۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل





