پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
دہشت گردوں کے کیمپوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو درستی اور مہارت سے نشانہ بنایا گیا


اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں پر منظم اور متوازن فضائی حملے کیے ہیں، جن میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر افغانستان میں فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان اور ان کے اتحادیوں سے وابستہ دو مقامات پر
دہشت گردوں کے کیمپوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو درستی اور مہارت سے نشانہ بنایا گیا۔
وزارت نے کہا کہ اہداف کو درستگی سے تباہ کر دیا گیا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق بائیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
ان ٹھکانوں میں ذخیرہ کیا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے تشویش کا اظہار کیا کہ افغانستان بدستور دہشت گردی کا مرکز بنا ہوا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عزم استحکام کے وژن کے تحت غیر ملکی سرپرستی اور حمایت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی جاری مہم غضب للحق پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 30 منٹ قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل





