Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 دن قبل پر اکتوبر 19 2026، 9:00 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی: پاکستان میں نو تعینات سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے آج راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے لائحہ عمل کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی اور تزویراتی روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے سعودی سفیر کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور یقین ظاہر کیا کہ بطور سفیر ان کی مدت دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور تزویراتی شراکت داری پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement