Advertisement
پاکستان

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

یہ پیشرفت ایسے موقع پر ہوئی ہے جب شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت بھی پاکستان کے پاس ہے جو علاقائی تجارت، سرمایہ کاری، مالیاتی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 42 منٹ قبل پر نومبر 2 2026، 5:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے سال دوہزار چھبیس، دوہزار ستائیس کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹر بینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی ہے۔

یہ پیشرفت ایسے موقع پر ہوئی ہے جب شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت بھی پاکستان کے پاس ہے جو علاقائی تجارت، سرمایہ کاری، مالیاتی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرتی ہے۔

وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے، سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے اور علاقائی انضمام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Advertisement