Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

انہوں نے یہ بات آج تربیلا میں اسپیشل سروسز گروپ کے ہیڈکوارٹرز کے دورے میں افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 منٹ قبل پر نومبر 5 2026، 9:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

تربیلا: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نئے سکیورٹی خطرات اور ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل تربیت، مقامی سطح پر صلاحیتوں میں اضافہ اور آپریشنل تیاری پر توجہ ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بات آج تربیلا میں اسپیشل سروسز گروپ کے ہیڈکوارٹرز کے دورے میں افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

فیلڈ مارشل کو ایس ایس جی کی خصوصی تربیت،عملی تیاری اور مشن کے مطابق تیاری کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے جدید ترین خصوصی سازوسامان کا مظاہرہ بھی دیکھا اور ایک عملی مظاہرے کا مشاہدہ کیا جس میں خصوصی آپریشنز انجام دینے کے دوران ایس ایس جی کی جنگی مہارت، مستعدی اور خصوصی کارروائیوں کے دوران اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور فرض سے غیر متزلزل وابستگی کو سراہا۔

انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایس ایس جی کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Advertisement
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 5 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 3 دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 5 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 3 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 6 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 6 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 5 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 5 دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 3 دن قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 دن قبل
رجحانات
Advertisement