قومی و بین الاقوامی امور، علاقائی صورتِ حال اور امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار پر تبادلۂ خیال؛ طلبہ کا براہِ راست مکالمے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مزید نشستوں کے انعقاد پر زور


لاہور: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور کی تین معروف جامعات، یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔
ان نشستوں کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف قومی و بین الاقوامی امور سے متعلق سوالات کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے مدلل، جامع اور تفصیلی جوابات دیے، جبکہ مختلف اہم معاملات پر اظہارِ خیال بھی کیا۔
ملاقاتوں میں افغانستان سمیت خطے کی بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتِ حال، علاقائی امن و استحکام اور اس کے قیام میں پاک فوج کے کردار سمیت متعدد اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔
طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے جامعات کے دوروں اور نوجوانوں کے ساتھ براہِ راست مکالمے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی نشستوں کے تسلسل اور انعقاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی معاملات پر اپنا نقطۂ نظر پیش کرنے اور سوالات کے ذریعے براہِ راست آگاہی حاصل کرنے کے مزید مواقع میسر آسکیں۔
اس موقع پر طلبہ نے معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک افواج کے شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 2 دن قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 5 دن قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 5 دن قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 2 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 2 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 5 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 5 دن قبل




