جی این این سوشل

پاکستان

ملک بھر میں کہیں بارش تو کہیں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع،محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کےمطابق ملک بھر میں کہیں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کہیں مطلع گرم مرطوب رہنے کا بھی امکان ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بارکھان اورگردوانواح میں تیزہواؤں اوربارش کا امکان۔
بارکھان اورگردوانواح میں تیزہواؤں اوربارش کا امکان۔

 

اسلام آباد میں دوپہرتک موسم گرم رہنےاور رات میں بارش کا امکان ہے۔ کشمیرمیں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

 

پاکستانی ایھتیلیٹ ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی 

گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اوربارش کاامکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، دیر،مالاکنڈ، سوات، مردان ،پشاوراورکوہاٹ میں  بارش ‏کا امکان  ہے۔

 

پی آئی اے نے ملکی اور غیر ملکی مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی 

سندھ کے جنوبی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے، کراچی میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 

بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا 

خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ اورمنڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں ‏کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ رات کے اوقات میں ژوب ، بارکھان اورگردوانواح میں تیزہواؤں اوربارش کا امکان۔

دنیا

نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت

ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد کر دہ د ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس میں  ہزاروں افرادنےاپنا  ووٹ کاسٹ کیا۔

ریفرنڈم کے لیے  ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب  ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔

 خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی،عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہزاروں سکھ افراد نے خالصتان کی آزادی اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔

انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

ریفرنڈم کے دوران شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سےخطاب  کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک

ہلاک ہونے والے ملزمان نے  ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران  ایک خاتون سے اجتماعی  زیادتی کی تھی،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک

فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران زیر حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع  کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لےجایا جا رہا تھا راستے میں  غلام محمد آباد سیم پل کے قریب ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا جس دوران مقابلہ ہوا، جس کے  دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔  

مقابلے  میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی

پولیس ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان نے  ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران  ایک خاتون سے اجتماعی  زیادتی کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے

وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں، نواز شریف  25 اکتوبر کو لاہور سے دوبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ و یورپ کا دورہ کیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز 7 نومبر کوغیر ملکی دورے کے لئے روانہ ہوئیں تھیں۔

مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے سےسوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں، جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا۔

جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز لندن کے لئے روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز کا بیرون ممالک کا دورہ تقریبا ایک ہفتہ پرمشتمل ہےتھا جس میں توسیع کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll