جی این این سوشل

تجارت

ترجمان پی آئی اے نے مسافروں کے لیے پانی کی بوتلیں بند کرنے کی خبر کی تردید کردی

اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے کے ترجمان نے دوران پرواز مسافروں کو منرل واٹر کی بوتلوں کی فراہمی روکنے کی خبر کی تردید کردی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ربوتلیں تمام مسافروں کی نشستوں کی جیبوں میں دستیاب ہیں ۔
ربوتلیں تمام مسافروں کی نشستوں کی جیبوں میں دستیاب ہیں ۔

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کے لیے ہاف لیٹر منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روک دی ہے اور اب مسافروں کو گلاس میں پانی فراہم کیا جائیگا۔

 

یو اے ای کا رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئےبڑا اعلان

تاہم پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نےا س خبر کی سختی سے تردید کی ہے ۔ ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں منرل واٹر کی جہاز میں فراہمی کےلیے انگریزی کے لفظ اپ لفٹ کے استعامل  کا مطلب فراہمی ختم کرنا اخد کیاگیا ہے جو کہ غلط مفہوم ہے ۔

 

ٹوئٹر صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

ترجمان نے کہا ہے کہ پروازوں پر پانی کی فراہمی جاری ہے اوربوتلیں تمام مسافروں کی نشستوں کی جیبوں میں دستیاب ہیں ۔

علاقائی

مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد  اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے3خواتین سمیت6 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد  زخمی  ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہیں۔
حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ نصیرآباد پہٹکہ سے کیلگراں جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد  اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں  علاج  معالجے کی بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے حوالے سے سفارشات پیش کی تھیں جن پرعمل کیا گیا جو حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل نے ”وی پی این“ کااستعمال غیرشرعی قراردیدیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرراغب نعیمی کا کہنا ہے حکومت کو شرعی لحاظ سے اختیا ر ہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا  کہنا تھا  کہ غیراخلاقی اور توہین آمیز مواد تک رسائی کو روکنے یا محدود کرنے کیلئے اقدامات کرنا شریعت سے ہم آہنگ ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے حوالے سے سفارشات پیش کی تھیں جن پرعمل کیا گیا جو حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متنازعہ، گستاخانہ اورملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس کو فوری بند کیا جانا چاہئے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ وی پی این کا استعمال اس نیت سے کہ غیر قانونی مواد یا بلاک ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی جائے شرعاً ناجائز ہے، حکومت کا فرض ہے کہ ایسے ذرائع کے استعمال پر پابندی عائد کرے جو معاشرتی اقدار اور قانون کی پاسداری کو متاثر کرتے ہیں۔
چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا مزید کہنا تھا کہ  وی پی این کا استعمال ممنوعہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کیا جاتا ہے جوکہ حکومت کی طرف سے بلاک ہوتی  ہیں، وی پی این ایک تکنیکی ذریعہ ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اصل شناخت اور مقام کو خفیہ رکھ سکتے ہیں، ''شریعت کے اصولوں کے مطابق کسی بھی عمل کے جواز یا عدم جواز کا دارومدار اس کے مقصد اور طریقے پر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

اسٹارٹ اپس

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

 لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج  دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔

بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے  پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے  ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔

دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ  4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll