کراچی : سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کردی گئی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر تجارتی مراکز، دکانیں اور بازار کھل گئے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں اب بازار اور شاپنگ مال صبح چھ بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، اس حوالے سے کراچی کے لیاقت آباد ، صدر ، واٹر پمپ کے بازار کھل گئے جبکہ حیدری ، نارتھ ناظم آباد ، زینب مارکیٹ میں بھی کاروبار کا آغاز ہوگیا ہے ۔ حکومت سندھ نے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری پابندیوں میں نرمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے حکم نامے کا اطلاق پیر 9 اگست سے ہوگا۔ایس او پیز سے متعلق حکم نامہ 31 اگست تک کے لیے ہے۔
آج سے آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ ان ڈورڈائننگ پر پابندی ہوگی، شادی ہالز کو بھی اوپن ایئر میں شادیوں کی اجازت دے دی گئی ۔ شادی کی تقاریب میں 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔ اِن ڈور جِم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے۔ سندھ میں مزارات اب بھی بند رہیں گے جبکہ اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں اسکول دوبارہ کھولنے اور امتحانات سے متعلق فیصلہ آئندہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہوگا۔ ایس او پیز کے تحت بسوں میں 50 فیصد مسافر سفرکر سکیں گے،صوبے میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید53فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار918ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ71ہزار620ہوگئی ہے ۔

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 12 گھنٹے قبل

پاک بھارت میچ:گورنر سندھ کا جیت پر قومی ٹیم کیلئے ایک کروڑ کے انعام کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 13 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 6 سو سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی
- 12 منٹ قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 14 گھنٹے قبل

معاشی استحکام ہونے سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- 4 منٹ قبل

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 13 گھنٹے قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 13 گھنٹے قبل

بھارت عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز بن گیا
- 7 منٹ قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 16 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
- ایک گھنٹہ قبل