اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 52مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 272 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید52 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار488ہوگئی ہےجبکہ اب تک کورونا کے5لاکھ67ہزار261کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ65ہزار716ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار138 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار678ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار263 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70ہزار306ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2015افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 958کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 199 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 029،جبکہ اموات کی تعداد 487تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 945 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 629ہوچکی ہے جبکہ284 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں2052افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ، ملک بھر میں اب تک 5لاکھ30ہزار597مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید36 ہزار 543ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل85لاکھ67ہزار761ٹیسٹ ہوچکےہیں۔
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 2 hours ago

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 7 hours ago

پر اسرار موت، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- a day ago

ہولناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
- a day ago
افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی
- a day ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 2 hours ago
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 hours ago
لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ
- a day ago

ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایک اور بڑی کامیابی حاصل
- a day ago

جناح اسپتال میں مبینہ غفلت، مریض جان سے گیا
- a day ago
کپتان کا لاپتا پالتو کتا آخرمل ہی گیا
- 7 hours ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 2 hours ago


