سینیٹ الیکشن : الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد کر دیئے۔الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی 5سالہ نااہلی ختم ہوچکی ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف مقدمات عدالتوں میں زیرالتواہیں، عدالتوں میں زیرالتوامقدمات پرکسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، لہذا ٰ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں۔
تحریک انصاف نے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات کو چیلنج کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات چیلنج کئے تھے ، الیکشن کمیشن دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا اور وہ آرٹیکل 62 پر بھی پورا نہیں اترتے۔ جس کے بعد یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی کے معاملہ پر فریقین آراو کےروبروپیش ہوئے، فرید رحمان کے وکیل نےدلائل میں توشہ خانہ ریفرنس کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا یوسف رضا گیلانی کریشن میں ملوث رہے ہیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے بھی سزا یافتہ ہیں۔ سوئس حکومت کو خط نہ لکھ کرسپریم کورٹ کی توہین کی گئی، وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے ہی حلف کی خلاف ورزی کی، اس غیر قانونی عمل پر عمر بھر کیلئےنا اہلی بنتی ہے، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62،62کےتحت اہل نہیں ۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے جواب میں کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے علامتی سزا دی تھی، نااہلی کی مدت 2017 میں ختم ہو چکی ہے، کسی الزام یا زیر سماعت مقدمہ پر نااہلی نہیں بنتی۔ ریٹرنگ آفیسر نے دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سےسینیٹ الیکشن کیلئے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوا ر کے حیثیت سے نامزد کیا گیا تھا ۔

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 4 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 9 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 8 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 8 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 6 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 4 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 10 گھنٹے قبل