راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےچینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےچینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا جبکہ آرمی چیف نےعالمی فورمزپرحمایت پرچین کی تعریف بھی کی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف نےدفاع اورسیکیورٹی شعبہ میں تعاون پرچین کےکردارکو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبوں کی تکمیل سےدونوں ممالک کےعوام کوفائدہ ہوگا اور راہداری منصوبوں کی تکمیل سےدونوں ممالک میں خوشحالی آئےگی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی علاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کے کردارکو سراہا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 منٹ قبل

