Advertisement
تجارت

حکومت کا عوام پرایک اوربجلی بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد : مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اوربری خبر آگئی ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 20th 2021, 3:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے مارے شہریوں کو بجلی کا نیا جھٹکا لگانے کی تیاریاں جاری ہیں ،  سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں  بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست جمع کروادی ۔   بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چوتھی بار کیا جائے گا  ۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  کی   درخواست میں کہا گیاہے کہ جنوری میں 7 ارب 72 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 51 ارب 66 کروڑرہی، بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا، ‏ جنوری میں فیول لاگت  6 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی، ‏18 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ترین بجلی ڈیزل سے پیدا کی گئی ۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق فرنس آئل سے 12 روپے 34 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، ایل این جی سے 8 روپے اورقدرتی گیس سے 7 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، ‏‏27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسزکی نذرہوگئی۔   نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سےمتعلق درخواست پر25 فروری کوسماعت کرےگا۔

واضح رہے کہ 12 فروری کو وفاقی حکومت کی درخواست پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی ۔

11 فروری کو ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے دسمبر 2020 کےلیے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا  تھا ۔

10فروری کو ماہانہ فیول چارچز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 53پیسے اضافہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ  28جنوری کو  نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3.5 روپے اضافے کا  عندیہ دیا تھا   ۔ اس سے قبل 11 جنوری کو نیپرا نے صارفین سے 8.40 ارب  روپے اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے  بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 3 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 20 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 44 منٹ قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement