کراچی: سابق صدر آصف علی زردادی اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کا عہد کر لیا ۔

جی این این کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کی ٹھا ن لی ۔ اس مقصد کے لیے ن لیگ کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ہے ۔ دونوں رہنماؤں میں سینیٹ انتخابات سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل ہوا ۔ تاہم گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے گیلانی کو سینیٹ کامیاب کرنے کا عہد کیا۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی بھی کامیابی کا حتمی پلان تیار کرنے آج کراچی پہنچے گے، جہاں وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کرینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی نےکاغذات نامزدگی منظور ہوتے ہی مریم نواز، اور مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کیا، جبکہ یوسف رضا گیلانی کی جلد اہم مزید ملاقات ہونگی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات کیلئے سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی 5سالہ نااہلی ختم ہوچکی ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف مقدمات عدالتوں میں زیرالتواہیں، عدالتوں میں زیرالتوامقدمات پرکسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، لہذا ٰ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 4 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago



