اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پندرہ سال عمر کے بچوں کی بھی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کی منظوری دیدی ہے ۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔ اس عمر کے بچوں کو فائزر فائزر کوروناویکسین لگائی جائے گی۔ بچوں کی ویکسینیشن کیلئے ب فارم کا استعمال ہوگا۔ اس وقت ملک بھر میں 17 تا 18 سالہ افراد کی کورونا ویکسینیشن جاری ہے۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں این سی او سی کی جانب سے 18 سال سےکم عمرافرادکی نظر ثانی شدہ ویکسینیشن گائیڈ لائنز جاری کردی گئی تھی ،جس میں کہا گیا تھا کہ12تا17سالہ کمزورقوت مدافعت والے افراد کو فائزر ویکسین لگے گی، کمزورقوت مدافعت والےافرادکومیڈیکل سرٹیفکیٹ کاثبوت پیش کرناہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک 2کروڑ افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 6 گھنٹے قبل