جی این این سوشل

پاکستان

آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کے تحت  ہونگے : اسد عمر

کراچی: و فاقی وزیرمنصوبہ بندی  اسد عمر  کاکہنا ہے کہ  2023ء کے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت  ہونگے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کے تحت  ہونگے : اسد عمر
آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کے تحت  ہونگے : اسد عمر

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی رہنما او وزیر بحری امورعلی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی  اسد عمر نے کہا ہے  کہ  مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد مردم شماری پر کام شروع کر دیا جائے گا، آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوگا، جس میں عمران خان ہی وزیرِ اعظم ہوں گے۔ان کا کہنا  تھا کہ کراچی کی مردم شماری دیرینہ مسئلہ رہاہے ۔ اس بار مردم شماری میں پہلی  مرتبہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ مردم شماری  پر تمام اسٹیک  ہولڈرز سے بات  کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا تھا، کراچی کے لیے گرین لائن منصوبہ مکمل ہو چکاہے، اگلے 1 ماہ میں بقیہ کام مکمل ہو جائیں گے۔اسد عمر نے بتایا کہ 40 بسیں اگلے ہفتے تک کراچی کی بندرگاہ پہنچ جائیں گی، گرین لائن بس منصوبے کے لیے ڈرائیو بھرتی کیئے جائیں گے، اکتوبر کے آخر تک 40 بسوں سے گرین لائن کھول دی جائے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بلاول بھٹو کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں کام کریں تو بارش  کاپانی نقصان پہنچائے بغیر نکل بھی جاتا  ہے ۔بلاول زرداری نے ٹھیک  کہا کہ جب بارش ہوتی ہے  تو پانی آتاہے۔ جب حکومتیں اپنا کام کرلیں تو بارش کے باعث آ نے والا زیادہ پانی نقصان پہنچائے بغیر آ کر گزر بھی جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  تجاوزات کے حوالے سے آپریشن جاری ہے،محمود آبادنالے پر آپریشن 100فیصد مکمل ہو چکا ہے جس کے فوائد بھی سامنے آرہے ہیں کہ بارش کا پانی اب یہاں کھڑا نہیں ہوتا۔ کراچی کے نالوں سے 11 لاکھ ٹن کوڑا نکالنا ہے۔ کراچی میں 55 سے 60 کلو میٹر سڑکیں بنائی جائیں گی۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی  سندھ کے عوام کے مسائل  کوسمجھ سکتی ہے۔ کراچی کو ترسایا جاتا ہے گلی سے صفائی نہیں ہوتی۔ وفاق نے کراچی والوں  کےزخموں پر مرہم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر میرے حلقے میں پیپلز پارٹی اپنےجھنڈےلگاکر کام کرتی ہےتو میں ویلکم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان 30 ستمبر سے پہلے سرکلر ریلوے کے انفرا اسٹرکچر والے حصے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، سرکلر ٹرین چلانے کے لیے نجی کمپنیز کو دعوت دی جائے گی۔ٓ اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے تمام ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے کنٹرول سینٹر مکمل ہو چکا، اکتوبر 2023ء تک کے فور منصوبے سے پانی کراچی پہنچا دیا جائے گا۔

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع  خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ  ائیر پورٹ  کا دورہ

سیالکوٹ : سابق وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے آج(پیر) سیالکوٹ کے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔

انہوں نے دورے کے دوران آمد اور روانگی کے ٹرمینلز پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ، انہوں نے سہولتوں پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کیلئے ایک گھنٹے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحا ق ڈار کی گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحا ق ڈار کی   گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پندرھویں او آئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقا ت کی۔

اسحاق ڈار نے پاکستانی برادری کو مسئلہ کشمیر اور اسلام کے خلاف منفی سوچ کے حوالے سے اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور دیگر سرگرمیوں سے آگاہ کیا، پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار

آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، مناسب ہوتا لارجر بنچ کوئی حکم نامہ جاری کرتا، وفاقی وزیر قانون

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا  مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے   عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار

وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کے خلاف عبوری حکم اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے پر وزیر قانون نے کہا کہ یہ آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، مناسب ہوتا لارجر بنچ کوئی حکم نامہ جاری کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار کے معاملے میں حکمِ امتناع احتراز برتا جانا چاہیے تھا، حتمی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ کے تحت پانچ رکنی لارجر بینچ کا معاملے کی سماعت کرنا موزوں ہوتا اور بہت مناسب ہوتا کہ اگر لارجر بینچ ہی عبوری حکم نامہ جاری کرتا۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ منتخب رکن کے قانون سازی کے اختیار پر زد پڑتی ہو تو زیادہ احتیاط برتی جاتی ہے، آرٹیکل 67 واضح ہے کہ رکن کی طرف سے کی گئی قانون سازی قانونی نااہلیت کے باوجود برقرار رہتی ہے۔

انہوں نے ایک اور حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 67 کے مطابق رکن کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جاتا، امید ہے حتمی فیصلےمیں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll