Advertisement

پاکستان سپر لیگ6 کامیلہ سج گیا، افتتاحی میچ میں آج کراچی اور کوئٹہ مدمقابل

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 21st 2021, 12:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ  سیزن 6 کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں ۔سپر  لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے میدان میں اتریں گی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔سپر لیگ میں شامل ان چھ ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جا ئیں گے۔

سپرلیگ  کے  افتتاحی  میچ میں  آج  دفاعی چمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل  ہوں گی۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم  جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

 عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرزپی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے ،ان میں رمیز راجہ، بازید خان، ایلن ولکنز، ثناء میر، عروج ممتاز، ڈومنک کارک، سائمن ڈول، ڈینی موریسن، پومی ایمبینگوا، ڈیوڈ گاوراور جے پی ڈومنی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر نے  ایس او پیز جاری کردی ہیں۔ جس کے تحت اسٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلےپر بیٹھنا ہوگا۔ ۔گراؤنڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والا  یہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔کورونا وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو

  • 11 گھنٹے قبل
عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ

  • 17 گھنٹے قبل
بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں

  • 17 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

  • 17 گھنٹے قبل
قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں

  • 17 گھنٹے قبل
 بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت 

 بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت 

  • 17 گھنٹے قبل
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

  • 15 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی

  • 11 گھنٹے قبل
کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق

  • 15 گھنٹے قبل
یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار

  • 17 گھنٹے قبل
سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے  مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟

  • 16 گھنٹے قبل
شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement