جہانگیر ترین کی واپسی صرف حفیظ شیخ کےکہنے پر نہیں ہوئی بلکہ وزیراعظم نے بھی دوست کی مدد کرنے کا کہا ہے:عمران یعقوب خان
لاہور: سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی واپسی صرف حفیظ شیخ کےکہنے پر نہیں ہوئی بلکہ وزیراعظم نے بھی دوست کی مدد کرنے کا کہا ہے۔

جی این این کے پروگرام"ویو پوائنٹ "میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج بھی منڈیوں کی بات کی ہے،مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت منڈیوں کی بات اس لیے کر رہےہیں کہ وہ پارٹی کے اندرونی اختلافات سے گھبرائے ہوئے ہیں،جس طرح جہانگیر ترین کو واپس بلایا گیا ہےاور ہمارے واقفان حال کے مطابق جہانگیر ترین کی واپسی صرف حفیظ شیخ کےکہنے پر نہیں ہوئی بلکہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں عمران خان نے کہا ہے کہ آپ اپنے دوست کی مدد کریں۔
سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے مزید کہاکہ جہانگیر ترین تو ایک طرف بیٹھے ہوئے تھے اور اچانک سے وہ اور ان کا جہاز ایکٹو ہو گیا اور لاہور آ گئے اور جہاں جہاں ان کی بات ماننے والے لوگ موجود ہیں انہوں نے ان سے رابطہ کیا ہے۔
سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے مزید کہا کہ دوسری جانب حکومت تو صرف اس لیے سپریم کورٹ گئی ہے کہ آپ ہمیں صرف اس صدارتی ریفرنس سےمتعلق بتائیں لیکن اگر آئین کی بات کریں تو اس میں موجود ہے کہ جتنے الیکشن ہوں گے وہ سیکرٹ بیلٹ سے ہی ہوں گے لیکن آئین میں سینیٹ کے الیکشن کا طریقہ کار درج نہیں ہے اور سینیٹ کا طریقہ کار الیکشن ایکٹ کے مطابق ہے،اس لیے پی ٹی آئی کا یہ کہناکہ کیونکہ طریقہ کار آئین میں درج نہیں ہے اس لیے ہم اسے دوتہائی اکثریت کے بغیر بھی کروا سکتے ہیں،مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی خود میثاق جمہوریت میں اس بات پرراضی تھے لیکن اب وہ کہتے ہیں کہ اس کے لیے ترمیم کی ضرورت پڑے گی،یہ سب ذاتی فائدے کے لیے عوام کو بے وقوف بنانے کی ایک اور کوشش ہے۔
جہانگیر ترین کی واپسی کن کے کہنے پر ہوئی؟ واقفان حال کا بڑا انکشاف @imranyaqubkhan @JahangirKTareen @PTIofficial @pmln_org @MediaCellPPP #ViewPoint #GNN pic.twitter.com/KJkA1UB5wa
— GNN (@gnnhdofficial) February 19, 2021

27 ویں آئینی ترمیم پر انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا، دفتر خارجہ کا ردعمل
- ایک دن قبل

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا،وزیر دفاع
- 20 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور
- 20 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
الیکشن کمیشن نے ہری پور ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات کوبے بنیاد قرار دے دیا
- ایک دن قبل

منشیات کی سمگلنگ پختونخوا حکومت کی زیرنگرانی ہوتی ہے جس کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتا ہے،عطا تارڑ
- ایک دن قبل
سٹڈنی: دوران پروازدو طیارے آپس میں ٹکرا گئے،پائلٹ جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل

ایف سی ہیڈ کوارٹرز خودکش دھماکا: تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہو گئی
- ایک دن قبل

آئی سی آر سی اور میڈیا ان لیمیٹڈ کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے دو روزہ 'ہیومینیٹیرین رپورٹنگ' ورکشاپ کا انعقاد
- 2 دن قبل

گلوکار ساحر علی بگا کا گانا ’’مستانی‘‘ مقبول ہو گیا
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کی ملاقات، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- 17 گھنٹے قبل




