Advertisement
پاکستان

کورونا وائرس : ملک میں مزید 36 اموا ت ، ایک ہزار 340 کیسز رپورٹ

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 340کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 21st 2021, 1:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری  لہر جاری ہے ،   نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید36افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار563ہوگئی ہےجبکہ اب تک کورونا کے5 لاکھ 69 ہزار 846 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔

 پنجاب

 پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 777 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار185 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 55 ہزار430ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار276 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70 ہزار 716ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2027افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 972کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 199 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 282،جبکہ اموات کی تعداد 488تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 951افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 718 ہوچکی ہے جبکہ286 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں1362افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ، ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 33 ہزار 202 مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔گزشتہ  24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید42 ہزار 332  افراد ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل  86 لاکھ 44 ہزار 847ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

Advertisement
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

  • ایک دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

  • 13 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 4 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 4 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 2 دن قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 2 دن قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 2 دن قبل
Advertisement