ضمنی الیکشن :تحریک انصاف کوبڑا دھچکا ، ن لیگ نے دوصوبائی نشستوں پر میدان مارلیا
لاہور : پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں این اے 75 ڈسکہ (سیالکوٹ)، این اے 45 کرم، پی پی 51 گوجرانوالہ (وزیرآباد) اور پی کے 63 نوشہرہ میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ نے وزیرآبا د اورنوشہرہ کی دو صوبائی نشستوں پر میدان مار لیا ۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے حکمراں جماعت کو اپ سیٹ کردیا ، جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 45 کرم سے تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ (سیالکوٹ) کے نتائج ابھی باقی ہیں ۔
پی کے 63 نوشہرہ
ضمنی الیکشن میں پی کے 63 نوشہرہ میں حکمراں جماعت کو بڑا دھچکا لگا ہے، نوشہرہ میں تحریک انصاف اپنی ہی نشست ہار گئی ۔ پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں بھی (ن) لیگ کا امیدوار کامیاب ہوا، غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی نے 21 ہزار 122ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکاخیل نے 17 ہزار 023 ووٹ حاصل کیے۔
یہ نشست جمشید الدین کاکا خیل کی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے پر خالی ہوئی تھی اور عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف نے یہ سیٹ 9000 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔
پی پی 51 وزیر آباد
پی پی 51 وزیر آباد میں بھی ن لیگ کامیاب ہوگئی ، غیر حتمی نتائج کے مطابق (ن) لیگ کی بیگم طلعت محمود نے 53 ہزار 900 ووٹ لیے۔ تحریک انصاف کے چودھری یوسف 48 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جو بیگم طلعت کے خاوند تھے۔
این اے 45 کرم
این اے 45 کرم میں جے یو آئی اپنی نشست پر ہار گئی۔ حلقے کے تمام 134 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 16313 ووٹ لے کر جیت گئے، آزاد امیدوار سید جمال 15145 ووٹ لے کر دوسرے، جے یو آئی (ف) کے امیدوار ملک جمیل خان 12 ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 45 ضلع کرم کی یہ نشست جے یو آئی کے ایم این اے منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
این اے 75 ڈسکہ
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرنگ آفیسر نے روک دیئے ہیں۔ریٹرنگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔
اس سے قبل اس حلقے کے کل 360 میں سے 337 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد خان پر برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار 97 ہزار 588 ووٹ جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملھی 94 ہزار 541 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 17 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 21 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- an hour ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 19 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 19 hours ago



