کراچی : پی ایس ایل 6کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چھٹے ایڈیشن کا پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 121 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کرس گیل 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔اعظم خان نے 17، قیس احمد نے 16 رنز کا اضافہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 3 شکار کیے، عماد وسیم، محمد عامر، ڈین کرسچن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد اور کرس گیل ایکشن میں ہیں جبکہ ٹام بینٹن، محمد اعظم خان، صائم ایوب اور بین کٹنگ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔اسی طرح محمد نواز، محمد حسنین، قیص احمد، نسیم شاہ اور عثمان شنواری بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم، بابر اعظم، شرجیل خان، ڈینل کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر، ارشد اقبال، کولنگ انگرام، جو کلارک اور محمد نبی شامل ہیں۔
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان
- 3 دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے
- 3 دن قبل

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم
- 3 دن قبل

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ
- 3 دن قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
- 2 دن قبل
پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت
- 3 دن قبل
لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 3 دن قبل

اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا
- 12 گھنٹے قبل

سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے: طاہراشرفی
- 3 دن قبل
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف
- 3 دن قبل

