اسلام آباد:24 گھنٹو ں میں کورونا کے باعث مزید 38 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 329 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 601 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 174 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 34 ہزار 107 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 466 ہے۔مہلک وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 204 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 288، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 32، اسلام آباد میں 488، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 288 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 402، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 886، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 834، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار 345، بلوچستان میں 18 ہزار 979، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 777 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 16 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 13 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 13 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 10 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 9 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 12 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 11 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 12 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago





