کراچی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کا چھٹا ایڈیشن دھوم دھام سے شروع ہو گیا، ایونٹ میں آج دو میچ ہونگے لاہور قلندرز کا پشاور زلمی سے مقابلہ دوپہر 2 بجے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج پھر چوکوں چھکوں کی برسات ہوگی ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا میدان دوپہر دو بجے سجے گا، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹ دار جوڑ پڑے گا۔ کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کا ستون ہیں،وہ سپر لیگ میں ابھی تک سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ انہوں نے تین سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔ دوسری طرف لاہور لاہور قلندرز کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ بھی بھرپور فارم میں ہیں،پروفیسر کا بلا چک گیا تو روکنا مشکل ہوگا۔
آج کا دوسرا میچ ملتان سلطانز اور دو بار کے چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام سات بجے ہو گا۔کپتان شاداب خان اور محمد رضوان کو اپنی پرفارمنس اور ٹیم پر مان، ایونٹ کے دوسرے روز چاروں ٹیموں کے جیت کے جذبے نے کرکٹ دیوانوں کو جوشیلا کر دیا۔ دونوں کپتان سمیت کھلاڑی پرجوش ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف باآسانی 13 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔کنگز کی جانب سے کلارک 46, محمد نبی 30 اور بابر اعظم 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 18 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 17 گھنٹے قبل





