Advertisement
پاکستان

تھرپارکر میں ضمنی انتخاب کے دوران شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن کوآگ لگادی

تھرپارکر:این اے221 کے ضمنی الیکشن میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن کوآگ لگادی۔آگ لگنے سے پولنگ کا سامان جل گیااور پولنگ کاعمل رک گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 22nd 2021, 3:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق تشویشناک واقعے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 میں ضمنی انتخاب کے دوران پیش آیا، جہاں قصیرار سمان میں شرپسندوں نے پولینگ اسٹیشن کو آگ لگادی گئی جس میں بلیٹ پیپر اور باکس جل گئے ہیںجبکہ پولنگ کا عمل بھی رک گیا ہے ۔ سیکورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امان اللہ سمون سمیت پی ٹی آئی کے تین کارکنوں کو حراست میں لیا ۔ 

اس سے قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپار میں‌ ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا، جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا ،

حلقہ قومی اسمبلی تھرپارکر 221 میں پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدين راہموں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔جبکہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت 12 امیدوار مدمقابل ہیں، ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے جو اپنا حق رائےدہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پہنچنا شروع ہوگئے۔

حلقے پولنگ اسٹیشنزکی کل تعداد 318 ہے جن میں سے 95 انتہائی حساس اور 130 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حلقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، 4 ہزارپولیس اہلکار، ایک ہزاررینجرز کے جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلزپارٹی کے امیدوار کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

 

 

Advertisement