ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید 1.31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید 1.31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے کا اضافہ ہونے سے فی کلو قیمت 221 روپے تک پہنچ گئی،رواں ہفتے بیس کلو آٹے کا تھیلا 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہوگیا،جس سے آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1234 روپے تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 32 پیسے کا اضافہ ہو گیا اور چینی کی فی کلو قیمت 108.43 روپے گی کلو ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 175 روپے سے زائد ہو گئی،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1869 روپے سے مہنگا ہو کر 1917 روپے کا ہو گیا، گھی کا اڑھائی کلو کا ٹین 7 روپے 95 پیسے مہنگا ہونے سے 870 روپے 29 پیسے کا ہو گیا،۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 4 روپے 55 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، فی کلو پیاز کی قیمت 58 روپے 43 کی سطح پر پہنچ آ گئی، گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 47 پیسے کی کمی سے فی کلو قیمت 54 روپے 65 پیسے ہوگئی ہے۔دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 83 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ دودھ،خشک لکڑی سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 8 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 10 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 6 hours ago






