جی این این سوشل

علاقائی

کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نےبڑے پیمانےپر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کوئٹہ:کسٹم انٹیلی جنس کے عملے  نے  کاروائی کرتے ہوئے  بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نےبڑے پیمانےپر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی
کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نےبڑے پیمانےپر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ  کاروائی ایئر پورٹ روڈ کوئٹہ میں کی گئی،  خفیہ اطلاع پر پشاور جانے والے کنٹینر کی تلاشی لی گئی، کنٹینر کی تلاشی لینے پر بڑی تعداد میں غیر ملکی میٹرس اور موٹر آئل برآمد  کرلی گئی۔

ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ  بحق سرکار قبضے میں لیے گئے غیر ملکی سامان کی مالیت 3کروڑ 65لاکھ بنتی ہے،کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران متعدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں،محدود انسانی وسائل کے باوجود اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

پاکستان

احتساب عدالت نے بی آر ٹی پشاور میں پلاٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا

نیب کے وکیل نے کہا کہ بینکوں کو منجمد کرنا قانون کے مطابق ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتساب عدالت نے بی آر ٹی پشاور میں پلاٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا

پشاور: احتساب عدالت نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے دو رہائشی پلاٹ سیل کرنے اور 75 بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق جج محمد یونس نے خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل محمد علی اور پراسیکیوٹر مانک شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ نیب بی آر ٹی اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس تناظر میں ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس اور دو رہائشی پلاٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ اس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

وکیل نے کہا کہ ٹھیکیدار بین الاقوامی ثالثی میں گئے ہیں۔ اس حصے سمیت، ان اکاؤنٹس کو منجمد کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ ڈائریکٹر جنرل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے اور اس منصوبے کے تیسرے غیر ملکی کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ بینکوں کو منجمد کرنا قانون کے مطابق ہے اور نیب اکاؤنٹس ضبط کر سکتا ہے۔

تاہم عدالت نے نیب کی جانب سے پلاٹ اور اکاؤنٹس ضبط کرنے کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کے وکلا کو ہدایت کی کہ اگر وہ اس کے خلاف درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں تو اس سے متعلق اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات دور کیے جائیں اور اس کی ساکھ و عزت کا خیال رکھا جائے، کاشف انور کا مطالبہ

چھاپے مارنے کے طریقہ کار کی وجہ سے یہ سیکٹر اور اس سے وابستہ ورکرز پریشان ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات دور کیے جائیں اور اس کی ساکھ و عزت کا خیال رکھا جائے،  کاشف انور کا مطالبہ

لاہور: لاہور چیمبر کے صدر کاشف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات کو دور کیا جائے،مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپے اس شعبے کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں جس سے ملکی برآمدات پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب میں ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد نے لاہور چیمبر کے صدر کو بتایا کہ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران پنجاب میں ہیلتھ اور اوور دی کاؤنٹر (OTC مصنوعات) کے مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ شعبہ معیارات اور قواعد و ضوابط کی اہمیت کو سمجھتا ہے لیکن چھاپے مارنے کے طریقہ کار کی وجہ سے یہ سیکٹر اور اس سے وابستہ ورکرز پریشان ہیں۔

کسی کوتاہی کی صورت میں براہ راست چھاپے مارنے کی بجائے پہلے وارننگ دی جائے اور معاملے کی تشہیر کر کے ساکھ متاثر نہ کی جائے وگرنہ برآمدی شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 18928 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 31915 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ 68.61 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 18928 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔

فروری میں ٹریکٹروں کے 3366یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3330 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں ملت کے 20666 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 81 فیصدزیادہ ہے،

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll