اسلام آباد : عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 4.23فیصدرہی ۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 50افراد انتقال کر گئے جبکہ 2ہزار 233کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد27ہزار482ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ34ہزار828 تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد60ہزار952ہوگئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے52ہزار788ٹیسٹ کئےگئے ۔
یہ بھی پڑھیں :کورونا ویکسین کا دوسرا بڑا فائدہ سامنے آگیا
https://gnnhd.tv/urdu/news/6656
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ26ہزار 639ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 514افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ53ہزار 858ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 316افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 72ہزار498ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5480افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار828کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 345مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 4ہزار 764جبکہ اموات کی تعداد909تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار 286فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ184افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد33ہزار955ہوچکی ہے جبکہ 734افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں2789افرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب تک11لاکھ46ہزار394مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل


