Advertisement
پاکستان

فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

کراچی : الیکشن ٹریبونل نےوفاقی وزیرفیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قراردیدیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 24th 2021, 2:35 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل  نے     فیصل واوڈا کیخلاف پیپلز پارٹی کے قادرخان مندوخیل کی اپیل خارج کرتے ہوئے  الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقراررکھا ہے ۔   الیکشن ٹریبونل میں فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،وفاقی وزیر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فیصل واوڈا نے حقائق نہیں چھپائے،انہوں نے امریکی شہریت چھوڑی دی تھی، کاغذات پر اعتراضات خلاف قانون ہے، قادر خان مندوخیل کی اپیل مسترد کی جائے۔الیکشن ٹریبونل نے فیصلے میں کہاہے کہ فیصل واوڈا کیخلاف اعتراض کرنے والے دہری شہریت پرمطمئن نہ کرسکے،فیصل واوڈا اب سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی بورڈ نے سندھ میں  فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مستردکرتے ہوئے  فیصل واوڈا کو دیاگیا ٹکٹ برقراررکھنے کافیصلہ کیا  تھا  ۔ 

اس سے قبل  رکن قومی اسمبلی  فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اپوزیشن جماعتوں  کی جانب سے خاصی تنقید کی  گئی ہے ۔ اس کی ایک وجہ ان پر الیکشن کمیشن میں گذشتہ ڈھائی برسوں سے دوہری شہریت سے متعلق نااہلی کا زیر سماعت کیس ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدیداروں نے سینیٹ کے ٹکٹ کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ 48 اراکین سینیٹ کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی جس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 سینیٹرز، پنجاب اور سندھ سے 11،11 جبکہ اسلام آباد سے 2 سینیٹرز کو منتخب کیا جائے گا۔پولنگ میں چاروں صوبوں سے عام نشستوں پر 7 اراکین، 2 نشستوں پر خواتین، 2 نشستوں پر ٹیکنوکریٹس کو منتخب کیا  جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے اقلیتی نشست پر ایک، ایک رکن منتخب ہوگا۔

Advertisement
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 4 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 19 منٹ قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 20 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • ایک گھنٹہ قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
Advertisement