Advertisement

ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان  کو مل گئی

دبئی: ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دیدی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 16th 2021, 2:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان  کو مل گئی

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )کا اہم  اجلاس  ہوا ، اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی۔  ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی ہے۔ ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ  کورونا وائرس کے باعث 2020 اور 2021 کا ایشیا کپ ملتوی کر دیا گیا تھا،کورونا وائرس کے سبب ایشیا کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا گیا تھا، ایشیا کپ سری لنکا میں شیڈول تھا۔ سربراہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کورونا کے سبب ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

قبل ازیں  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے چئیرمین رمیز راجہ کی بھارتی ہم منصب سارو گنگولی سے ملاقات ہوئی تھی،   رمیز راجا کی سارو گنگولی سے ملاقات اے سی سی کے اجلاس کے دوران ہوئی،   ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں ہوا تھا۔

ذرائع  کے مطابق   پی سی بی کے چیئرمین  رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی گئی، کرکٹ بورڈز کے دو بڑوں کے درمیان غیر رسمی ملاقات میں خوشگوار ماحول میں ہوئی،  ملاقات میں ایشین بلاک اور باہمی کرکٹ کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 18 hours ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 13 hours ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 18 hours ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 16 hours ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 4 days ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 15 hours ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 18 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 days ago
Advertisement