Advertisement

سعودی حکومت کا مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ

ریاض  : سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکین لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہوسکتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 16th 2021, 1:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی حکومت کا مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطاق سعودی حکومت  نے  مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اتوار سے کورونا ایس او پیز میں مزید نرمی کردی گئی ہے، کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکین لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہوسکتے ہیں جبکہ حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement