Advertisement
تجارت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے49 پیسے فی لٹر اضافہ  کردیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبرآگئی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 16th 2021, 1:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے49 پیسے فی لٹر اضافہ  کردیا

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گزشتہ چار ماہ میں آٹھویں مرتبہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مییں اضافہ کیا  گیا ہے ۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10روپے49 پیسے فی لٹر تک کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے  جس کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 137روپے  79 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے44 پیسے اضافہ کردیا گیا  ہے ۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عوام کو پیٹرول 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 134 روپے 48 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلامیہ کے مطابق مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے مہنگا کیا گیا جس کے بعد مٹی کےتیل  کی قیمت 110روپے26 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 90 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لٹر اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتایا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یاد رہے کہ 30 ستمبر  کو وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ، پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 4 روپے کااضافہ  جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹرکا اضافہ کیا  گیا تھا ۔

حکومت کی جانب سے 15 ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

Advertisement
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 16 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 14 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 19 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 4 days ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 19 hours ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 17 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 days ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 19 hours ago
Advertisement