لاہور: پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا کورونا پالیسی کے تحت تمام طلبا کو پاس کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات میں شریک ہونے والے تمام طلبا کو پاس کر دیا گیا صرف غیر حاضر طلبا کو فیل کیا گیا ہے۔
چیئرمین لاہور بورڈ کے مطابق کورونا پالیسی کے تحت تمام طلبا کو کامیاب کر دیا گیا جبکہ میٹرک کے امتحانات میں صرف غیر حاضر بچوں کو فیل کیا گیا ہے جبکہ اسپیشل امتحانات 11 دسمبر سے لیے جائیں گے،غیر حاضر اور نمبروں سے غیر مطمئن بچے اسپیشل امتحان دیں گے، میٹرک میں کامیابی کا تناسب 98.92 فیصد رہا۔
لاہور بورڈ میں 2 لاکھ 6 ہزار 349 طلبا نے میٹرک کا امتحان دیا اور 2 لاکھ 4 ہزار 124 بچے میٹرک امتحانات میں پاس ہوئے،26 ہزار 228 طلبا اے گریڈ میں پاس ہوئے،بی گریڈ میں 31 ہزار 914 طلبا پاس ہوئے، 44 ہزار 557 طلبا سی گریڈ میں پاس ہوئے اور 60 ہزار 692 طلبا اے پلس گریڈ میں پاس ہوئے۔
بہاولپور کے میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ 4103 طلبا شریک ہوئے اور ایک لاکھ 3128 طلبا کامیاب قرار پائے،کامیابی کا تناسب 99.06 فیصد رہا۔
بہاولپور بورڈ میں 242 طلبا کے 1100 میں سے 1100 نمبر آئے جبکہ 1098 نمبر حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد 316 ہے۔ تیسرے نمبر پر 333 طلبا نے 1096 نمبر حاصل کیے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے میٹرک امتحانات میں 84 ہزار 422 طلبا نے حصہ لیا اور کورونا پالیسی کے تحت 82 ہزار 593 طلبا کامیاب قرار پائے۔
ملتان میں بھی میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا اور بورڈ حکام کے مطابق ایک لاکھ 29 ہزار 455 طلبا میٹرک کے امتحان میں کامیاب ہوئےامتحان میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 99.34 فیصد رہا۔

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 6 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 6 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 6 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 6 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 6 گھنٹے قبل