جی این این سوشل

پاکستان

ملکی ماحول ٹھیک اور ساری چیزیں سیٹلڈ ہیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کا ماحول ٹھیک اور ساری چیزیں سیٹلڈ ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملکی ماحول ٹھیک اور ساری چیزیں سیٹلڈ ہیں: وزیر داخلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں  میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی حکمران نہیں چاہتا کہ مہنگائی  ہو، عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوادنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،ڈی چو ک پر جشن عید میلادالنبی ﷺ منایا جائے گا،وزیراعظم کنونشن سینٹرمیں محفل میلاد سےخطاب کریں گے۔

افغانستان کے استحکام کے لیے ہم کوشش کررہے ہیں ،افغانستان میں امن خطے کے امن سے مشروط ہے ،افغانستان میں امن چاہتےہیں ،دنیا ان کی مدد کرے۔

دنیا

امریکہ نے ایران پر بڑی پابندی عائد کردی

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے ایران پر  بڑی پابندی عائد  کردی

امریکا اور برطانیہ نے ایران کو ڈرون طیارے بنانے کے لئے انجن فراہم کرنے والی دو کمپنیوں، فوجی سامان فراہم کرنے والی چھ کمپنیوں اور کئی افراد  پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ 

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں ۔ ان کمپنیوں نے ایران کے لئے ڈرون طیاروں کے انجن بنائے تھے۔
اسی دوران برطانیہ نے بھی سات ایرانیوں  اور چھ کمپینوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ لندن میں برطانوی حکام نے بتایا ہے کہ جن افراد پر پابندیاں لگائی گئیں ان کا تعلق  ملڑی سامان بنانے والی صنعتوں سے ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ایران  سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر حالیہ پابندیاں ایران کے اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور سینکڑوں میزائلوں کے ساتھ حملوں کے بعد ان ممالک کی جانب سے سامنے آنی والی پہلی پابندیاں ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اس وقت ملک میں آئین و قانون معطل ہے، عمر ایوب

قومی اسمبلی کے رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے، اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس وقت  ملک میں آئین و قانون معطل ہے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نےکہا ہےکہ اس ملک میں آئین و قانون معطل ہے قومی اسمبلی کے رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا،سپیکرنےنئےاراکین سےحلف لیا،صدف احسان سےحلف لینےپرجے یو آئی (ف) کے نور عالم خان نےاعتراض کیا۔سپیکرنےجواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ خانیوال سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی نے بھی حلف اٹھا لیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باقاعدہ تحریک کے بعد ایوان میں صدر مملکت کے خطاب پر بات ہو گی، ملک میں اس وقت آئینی اور قانونی بحران ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آئین و قانون معطل ہے قومی اسمبلی کے رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے ہمیں پاکستان کی عوام نے مینڈیٹ دے کر یہاں بھیجا ہے ہم نے آئین و قانون کی پاسداری کرنی ہے اور یہ زمہ داری اسپیکر قومی اسمبلی پر بھی عائد ہوتی ہے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے سیکیورٹی کے مسائل ہے مگر کوئی بھی اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے

عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئین اور قانون کے پابند ہیں جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ مجھے پتہ ہے کہ کیا کرنا ہے۔

اپوزیشن لیڈرنے سپیکر سے کہا کہ آپ تحمل سے بات سن لیں، یہ ایجنڈا آئین اور رولز کی خلاف ورزی ہے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  میں بہت تحمل کرتا ہوں آج نہیں کروں گا۔

اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس ہے،قیمتی جانوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، بلوچستان سمیت ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے بڑا نقصان ہوا ہے، ناگہانی آفات میں صوبے اور ادارے بھر پور کام کریں اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی صدارت سے نہ استعفی دیا اور نہ ہی اپنی سیاسی مصروفیات چھوڑی اس سب کے باوجود ہم یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ اپوزیشن کا یہ حق ہے کہ وہ صدر مملکت کی تقریر پر اپنا نقطہ نظر پیش کرسکیں -

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 56 اور رولز 60 کے مطابق یہ ہمارا حق ہے کہ ہم اس پر اپنے بیانات ریکارڈ پر لائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں15 میں سے 12 ارکان نے حمایت کی، برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ نے فلسطین کو مکمل ریاست کی رکنیت دینے کی قرار داد ویٹو کردی۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حوالے سے الجزائر کی طرف سے قرار داد پیش کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی۔ برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکا نے درخواست کو ویٹو کردیا۔

امریکہ کے اتحادی فرانس، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی اس قرار داد کی حمایت کی۔اس قرار کے حق میں آنے والے ووٹوں کو غیر ملکی میڈیا فلسطین کی جیت بھی قرار دے رہا ہے۔

اس قرار داد میں تجویز دی گئی تھی کہ اقوام متحدہ کے 193 اراکین جہاں کوئی ویٹوز کی پاور نہیں، وہاں فلسطین کو 194 واں ممبر تسلیم کیا جائے۔

اس حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائے گا، اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کی۔

واضح رہے 140 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll