لاہور: بابر اعظم کی شادی کب ہو گی؟ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے متعلق کیئے جانے والے سوالات کا جواب دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابراعظم کی نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان باری باری اپنے متعلق سب سے زیادہ گوگل کئے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔
شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے پنجابی میں جواب دیا کہ ’اے تے مینو وی نہیں پتہ‘ ، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تمام فوکس کرکٹ پر ہے۔
بابراعظم نے اپنے آئیڈل کرکٹر سے متعلق بتایا کہ جنوبی افریقا کےسابق مایہ ناز کپتان وبلے باز اے بی ڈیولیئرز ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جنہیں وہ فالو کرتے ہیں۔
بابر سے سوال کیا گیا کہ وہ کتنے وزن والا بیٹ استعمال کرتے ہیں؟ انہوں کہا کہ اس کا فیصلہ میں جہاں کھیل رہا ہوتا ہوں اس کو دیکھ کر کرتا ہوں۔ میرے پاس 7 بیٹ ہوتے ہیں، کوشش کرتا ہوں کہ کم بیٹ رکھوں۔
Let's hear @babarazam258 answer the most googled questions about him.#BANvPAK #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/5xr7ZH8ghi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 21, 2021
ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن رکھنے والے بابراعظم سے سوال پوچھا گیا کہ ان کی آمدنی کتنی ہے؟ جس پر بابراعظم مسکراتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ میری آمدنی اتنی نہیں جتنی آپ سوچ رہے ہیں۔
بابراعظم کہاں رہتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سب کو معلوم ہے میں لاہور میں رہتا ہوں جس کی وجہ شہرت کھانے ہیں،وہاں کے پائے بہت مشہور ہیں۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 11 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 5 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 9 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 11 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل







