امریکا نے طالبان کی طرف سے کانگریس کو لکھے گئے خط میں افغانستان میں معاشی بحران سے متعلق بیان کیے گئے حقائق کو غلط قرار دیتے منجمد اثاثے جاری کرنے کی اپیل رد کر دی ہے۔


افغانستان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ امیر خان متقی نے رواں ہفتے بدھ کو امریکی کانگریس کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا تھا کہ امریکا کے قانون ساز افغانستان کے 9.5 ارب ڈالرز کے منجمند اثاثے جاری کریں۔
امیر خان متقی کی طرف سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا تھا کہ ان پابندیوں اور بین الاقوامی امداد کی معطلی نے بڑی حد تک امداد پر منحصر افغان معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
امریکہ کے افغانستان کے لیے خصوصی مشیر تھامس ویسٹ کا جمعے کو ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ افغانستان کو طالبان کے قبضے سے پہلے ہی انسانی اور معاشی بحران، جنگ، خشک سالی اور کرونا وبا کا سامنا تھا۔
تھامس ویسٹ نے زور دیا کہ واشنگٹن نے پہلے ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ اگر طالبان امریکا کے تعاون سے چلنے والی سابق افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بجائے طاقت کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں تو غیر ملکی امداد معطل کر دیا جائے گا۔
تھامس ویسٹ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے، جامع حکومت کے قیام، اقلیتوں، خواتین اور خواتین کے حقوق کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ذریعے قانونی حیثیت اور حمایت حاصل کی جانی چاہیے تھی۔
طالبان سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک جامع سیاسی نظام کے ذریعے افغانستان پر حکومت کریں جہاں خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 6 گھنٹے قبل

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 12 منٹ قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 6 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 3 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 15 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل