لاہور: لاہور کی حدود میں موجود تمام تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر اب ہفتے میں تین روز چھٹی کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا سموگ کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ، لاہور میں تمام تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر میں ہفتہ اور اتوار کے علاوہ پیر کی بھی چھٹی کا حکم جاری کردیا گیا۔ لاہور کی حدود میں موجود تمام تعلیمی اداروں اور نجی دفاتر اب ہفتے میں تین روز چھٹی کریں گے۔
حکمنامہ پنجاب نیشنل کلائمیٹز پری ونیشن اینڈ ریلیف ایکٹ کے تحت جاری کیاگیاہے ،اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نجی دفاتر کا عملہ کورونا وبا کی طرح سوموار کے روز گھر میں بیٹھ کر آن لائن کام کریں گے، پیرکی چھٹی کے دوران تعلیمی اداروں کو طلبہ کی آن لائن کلاس جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کا نیا حکم نامہ 27 نومبر سے15 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔ پیر کے روز چھٹی کا نوٹی فکیشن ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے جاری کیاہے ، تعلیمی اداروں اور نجی دفاتر میں پیر کی چھٹی کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیاگیا۔

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 4 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 8 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 4 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل