فاسٹ بولر محمد عامر نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹی 10 لیگ میں ٹیم بنگلا ٹائیگرز کو جوائن کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں واپسی کے لیے تیار ہیں . محمد عامر نے گزشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سال ٹی 10 لیگ میں حصہ نہیں لیں گے ۔
hi everyone just wanted to say m I am not playing T10 league this year because I got affected with the covid but now I am fine ALHUMDULILLAH just need prayers for the speedy recovery ? ❤
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) November 18, 2021
تاہم اب وہ کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعدانہوں نے ابو ظبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔
محمد عامر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ٹی 10 لیگ میں شامل بنگلا ٹائیگرز کی ٹیم میں پریکٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Good to b back on the field ? pic.twitter.com/36DVWOdeYy
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) November 23, 2021
ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے پانچویں سیزن میں شرکت کے بعد محمد عامر سری لنکا جائیں گے۔ وہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں گال گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلیں گے۔
ابوظہبی ٹی 10
خیال رہے کہ امارات کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں کھیلا جارہا ہے ۔ یہ ٹورنامنٹ 4 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 35 میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں میں دفاعی چیمپئن ناردرن واریئرز، دکن گلیڈی ایٹرز، دہلی بلز ، بنگلہ ٹائیگرز ، چنائی بریوز اور ٹیم ابوظہبی شامل ہیں۔
ابوظہبی ٹی 10 دنیا کا واحد دس اوور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر منظور کیا اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ذریعہ لائسنس یافتہ ہے۔
ٹی 10 کرکٹ
ٹی 10 کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ہے اور اس کے تمام میچز 10 , 10اوورز پر مشتمل ہوتے ہیں اور اس کا دورانیہ 45 منٹ جبکہ مجموعی طور پر 90 منٹ کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔ اس میں ایک رائونڈ رابن ہوتا ہے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوتا ہے۔ٹورنامنٹ کے پانچویں ایڈیشن میں مراٹھا عربینز، لاہور قلندرز اور پونے ڈیولز کی جگہ دی چنائی بریوز کے نام سے ایک نئی ٹیم شامل کی گئی۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 5 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 6 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 7 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 7 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 7 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago








