اسلام آباد: اُردو کی معروف شاعرہ پروین شاکر کے چاہنے والے آج ان کی 69 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔


خوشبو کی شاعرہ قرار دی جانے والی پروین شاکر کسی تعارف کی محتاج نہیں ، محبت کی خوشبو کو لفظوں میں پرونے والی اس شاعرہ کی آج سالگرہ ہے ، اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں ان کے مداح نہ صرف کیک کاٹیں گے بلکہ پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے ۔
پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔پروین شاکر کے والد کا نام سید شاکر حسن تھا، آپ کے نانا حسن عسکری نے انہیں ادبی دنیا میں روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری لینے کے بعد وہ سول سروس آف پاکستان میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں، انہوں نے کچھ عرصہ جامعہ کراچی میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیے ۔
پروین شاکر کی شاعری کا موضوع عورت اور محبت ہے، ان کے مجموعہ کلام میں خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور ماہ تمام قابل ذکر ہیں پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کے باعث بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے حد شہرت حاصل ہوئی ۔
انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اپنی شاعری سے ادبی دنیا میں نام بنانے والی شاعرہ 26 دسمبر 1994ء کواسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔ انسانی جذبات و احساسات کو لفظوں میں سمونے والی یہ شاعرہ ہمیشہ اہل ذوق کے دلوں میں زندہ رہیں گی ۔

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- ایک دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 2 دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- ایک دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- ایک دن قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 19 گھنٹے قبل





