اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے5افرادانتقال کرگئے ۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناسے5افرادانتقال کرگئے ، جبکہ ایک روزکےدوران کوروناکے303کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں کوروناسےجاں بحق افرادکی مجموعی تعداد28ہزار709ہوگئی،جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12لاکھ84ہزار189ہوگئی ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے36ہزار979ٹیسٹ کئےگئے، کوروناکےمثبت کیسزکی شرح0.81فیصدرہی ہے۔ پاکستان میں کوروناکے946مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 28 Nov 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) November 28, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 36,979
Positive Cases: 303
Positivity %: 0.81%
Deaths : 5
Patients on Critical Care: 946
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد4لاکھ75ہزار248ہو گئی، پنجاب میں کوروناکےمریضوں کی تعداد4لاکھ42ہزار950ہوگئی،کے پی میں مریضوں کی تعداد1لاکھ79ہزار928، بلوچستان میں33 ہزار479ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ7ہزار626ہوگئی، آزاد کشمیر میں کوروناکیسزکی تعداد34ہزار547،گلگت بلتستان میں10411ہوگئی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ،مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی
- 7 minutes ago

اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ
- an hour ago

حکومت کا جڑواں شہروں کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ، فاصلہ کتنی دیر میں طے ہوگا؟
- 29 minutes ago

امریکی صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
- 2 hours ago

جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، روڈ ٹریفک کے لیے بند
- 3 hours ago

ایشیا کپ میچ میں نامناسب رویہ، پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ کردیا
- 2 hours ago

محکمہ موسمیات کا لاہور ،کراچی اور اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسزکی لکی مروت، بنوں میں کارروائیاں،31 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردجہنم واصل
- 2 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت
- 14 minutes ago

افریقی ملک نائیجریا میں باراتیوںکی بس حادثے کا شکارہو گئی، 19 افراد جاں بحق
- an hour ago

پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز
- an hour ago

وزیر اعظم اسلامی ممالک کےسربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے
- an hour ago